پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر موثر اقدام کا مطالبہ

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پرموثر اقدام کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یواین امن مشنز کی بنیاد سیاسی حل پر ہونی چاہیے، مسئلہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے، مسئلہ جموں و کشمیر کونسل کے ایجنڈے پرطویل عرصے سے موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور دیرپا حل نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قدیم مشنز میں سے ایک کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان اب تک 4 براعظموں میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 پاکستانی اہلکاروں نے امن کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ امن مشنز کی کامیابی کیلئے سلامتی کونسل کا متحد اور پائیدار سیاسی تعاون ناگزیر ہے، یو این خصوصی نمائندگان برائے سیکرٹری جنرل کو مکمل اختیارات دیئے جانے چاہئیں، امن مشنز کے انخلا کا فیصلہ زمینی حالات کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ امن مشنز کے مینڈیٹ کی تیاری اور جائزے میں حصہ لینے والے ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے، پاکستان مضبوط اور سیاسی بنیادوں پر مبنی یو این امن مشن نظام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان 5 سال پورے کریں گے: وزیر داخلہ

?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے؛ طالبان کا اعلان

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اتوار کی شام ایک

پنجاب حکومت گرانے کی افواہوں پر راجہ بشاورت بول پڑے

?️ 14 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا

فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت

مزاحمت کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں:لبنانی رکنِ پارلیمنٹ

?️ 1 فروری 2026مزاحمت کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں:لبنانی رکنِ پارلیمنٹ

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں

سال 2024 پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کیلئے ’جان لیوا‘ رہا، 685 اہلکار شہید ہوئے

?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2024 پاکستان کی سول اور ملٹری سیکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے