?️
کراچی (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے اُڑان پاکستان تخلیقی و ثقافتی معیشت کے عنوان سے ایک بڑے اور پُروقار ایونٹ کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جہاں فلم، ڈرامہ، موسیقی، آرٹ اور پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں تخلیقی انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور حکومتی تعاون کی ضرورت پر کھل کر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُڑان پاکستان کوئی وقتی مہم نہیں بلکہ ایک قومی عزم ہے، جس کے تحت ہم اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور 5Es فریم ورک کے تحت، ہم نے آٹھ اہم شعبہ جات کو برآمدات کی بنیاد پر شناخت کیا ہے، جن میں تخلیقی معیشت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تخلیقی شعبہ بے پناہ امکانات رکھتا ہے لیکن اسے ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔ یہ رات ایک نئے باب کا آغاز ہے، جہاں ہم اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے، اسے پنپنے کا موقع دیں گے اور دنیا کے سامنے پاکستان کی نئی شناخت پیش کریں گے۔
وزیر منصوبہ بندی نے زور دیا کہ یہ شعبہ نہ صرف ثقافتی سرمایہ ہے بلکہ معاشی ترقی کا انجن بھی ہے۔ دنیا بھر میں تخلیقی انڈسٹری 2.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن چکی ہے، جس سے غیر ملکی زرمبادلہ اور قومی برانڈنگ حاصل کی جا رہی ہے۔ ترک ڈرامہ انڈسٹری اور بھارت کی 20 ارب ڈالر کی تخلیقی برآمدات اس کی مثال ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان، جو کبھی عالمی سطح پر مقبول ڈرامے تخلیق کرتا رہا، آج بھی 80 سے 100 ڈرامے سالانہ بناتا ہے لیکن حکومتی سپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کے فقدان کے باعث یہ شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جہنم بن چکا ہے، شدید غذائی قلت سے 71 ہزار بچوں کی زندگیاں خطرے میں؛ اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی
جون
پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی
ستمبر
نیٹو کے کمانڈوز یوکرین میں موجود ہیں: نیویارک ٹائمز
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد
جون
ٹرمپ ذاتی طور پر اسرائیل کو بچانے اور قطر کو پرسکون کرنے کے لیے کام کریں گے!
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ امریکی
ستمبر
امریکہ کی مرکزیت والی یک قطبی دنیا ختم
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان
دسمبر
وزیر اعظم کا مسلمانوں کو نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات کو سمجھنے کا مشورہ
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمانوں کو نبی
نومبر
اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے
مئی
امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے
جولائی