?️
سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا بلکہ ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ بتیس سال ملک کو رسوا ہوتے دیکھا۔کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں۔زندگی کے اس حصے میں احساس ہوا کہ عمر رائیگاں گزری ہے۔
ڈیڑھ سال پہلے دہشتگردوں کو کون پاکستان میں دوبارہ لایا۔ہم نے ملک کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔خواجہ صاحب نے مزید کہا ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔ دین سے دوری کی وجہ سے ہم کامیاب قوم نہیں بن سکے۔ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی حملے میں سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا۔سیکورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔خیال رہے کہ گذشتہ رات کراچی پولیس آفس میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے دھماکا کردیا، رینجرز اور پولیس چوتھے فلور کو کلیئر کروانے پہنچی تو خودکش حملہ آور نے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گیا، کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد شہید اور4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں رینجرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ 6 سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ حکومت کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔جبکہ کراچی پولیس آفس پرحملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو شناخت کرلیا گیا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جب کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
بائیڈن نجی محفلوں میں نیتن یاہو کو کس نام سے یاد کرتے ہیں؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نجی
فروری
غزہ کے عوام کے خلاف امریکہ کی مذموم سازش پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
?️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت
اپریل
ایران امریکہ مذاکراتی میز پر ایک نظریہ ساز
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:مائیکل آنتون کی بطور امریکی سربراہِ مذاکرات کار تقرری ایران کے
اپریل
اسپین کا صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی
اکتوبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں 41 فلسطینی گرفتار
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فورسز نے النقب میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے
جنوری
پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
?️ 21 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے 19 نو منتخب
جولائی
ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ
جنوری