کراچی(سچ خبریں) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے اور انہیں سزا کاٹنی پڑی، بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیرجیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور چار سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔
جیل سپریٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے زریعے بھارت بھیجا جائے گا، قیدیوں کےتمام سفری اخراجات ایدھی ویلفیئربرداشت کررہاہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی، قیدیوں کو فوری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکیاگیا۔جیل حکام نے مزید بتایا کہ ابھی بھی ملیر جیل میں588بھارتی قیدی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟
اگست
تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
اکتوبر
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیا
اپریل
ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال
اکتوبر
امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے طالبان پر دباؤ کیوں ڈال رہا ہے ؟
فروری
بشار الاسد کی عرب لیگ میں واپسی کے پیچھے کیا راز ہیں؟
مئی
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
ستمبر
اسرائیلی نیٹ ورک -24 کا دفتر فوری طور پر بند کیا جائے: مراکشی صحافی
جون