پاکستان نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

شہبازشریف ٹرمپ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی جب کہ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کردی۔

دفترخارجہ کے ترجمان مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

اِسی طرح پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ درد کے خاتمے کےلیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، بورڈ آف پیس کے پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید ہے۔ واضح رہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی مسلح افواج پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

بی بی سی کے خلاف مقدمہ ٹرمپ کو مہنگا پڑ گیا؛ثبوت پیش کرو

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی وفاقی عدالت نے بی بی سی کے خلاف 10 ارب

نائجیریا کی عدالت نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا

?️ 29 جولائی 2021نائجیریا (سچ خبریں) غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا

دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے

ممتاز امریکی اور برطانوی میڈیا کا غزہ جنگ کے بارے میں اعتراف

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: معروف اخبارات نیویارک ٹائمز اور گارڈین نے غزہ میں 7

سردار سلیمانی تمام استقامتی محاذوں میں مرد میدان تھے: النخالہ

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:     کل فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے جنرل سیکرٹری

عراق کے استحکام کے لیے معمول پر آنے سے منع کرنے والے قانون کی منظوری ضروری: ڈپٹی اسپیکر

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حاکم الزاملی نے اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے