پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  خبردار کیا کہ بھارت پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈے سے باز رہے۔بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان من گھڑت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے بھارتی وزارت داخلہ کے مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا جی کشن ریڈی کا پاکستان پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان من گھڑت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت بھارتی سرکار نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کی، یہ بھارتی حکومت،بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کی ایک اورمثال ہے، بھارت کاوطیرہ ہےاندرونی معاملات میں پاکستان پرالزام تراشی کےذریعہ توجہ ہٹائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے الزام لگاتا ہے، الزامات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن سےپاکستان کوبدنام کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیاسی ناکامی چھپانے ،انتخابات جیتنےکیلئےہمیشہ پاکستان کارڈاستعمال کیاگیا، مطالبہ ہے کہ بھارت پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈےسے باز رہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت اور پاکستان کے 8 اداکاروں میں سے صرف مجھے ’دی کراؤن‘ کیلئے چنا گیا، ہمایوں سعید

?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ نیٹ

برطانوی ولی عہد کی اہلیہ کینسر میں مبتلا

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے ولی عہد کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایک

حالیہ غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے،صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک نے اس

شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے

کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی

?️ 7 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف

محمد بن سلمان کی سعودی قبائل کے خلاف خفیہ جنگ

?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک سعودی کارکن نے ٹویٹس شائع کرکے محمد بن سلمان کی

پاکستان میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چوتھا

اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ

?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے سالہا سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے