🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی صورتحال او ر اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکام نے پاک ایران وافغان بارڈر بند کرکے سرحدوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاک ایران وافغان بارڈر بند کردیا گیا اور دونوں ممالک کی سرحدیں مکمل طورپر سیل کردی گئی ہیں، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، اندرون ملک داخلی خارجی راستوں کوبھی مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب فغانستان اور ایران سے پیدل آمد پر بھی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ، این سی او سی نوٹیفکیشن کے مطابق ایران اور افغان حکام کوپابندی سےآگاہ کردیاگیا ہے تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کارگو کی گاڑیوں پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔
یاد رہے پاکستان نے کروناوائرس کے خطرات کے باعث زمینی راستوں سے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی عائد کر لی تھی ، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی اور افغانی باشندوں پر پابندی 5 سے 20 مئی تک برقرار رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ہوگی البتہ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، ایران اور افغانستان میں موجودپاکستانی شہری واپس آسکیں گے، افغان شہریوں کوانتہائی ضروری طبی امدادکیلئےپاکستان آنےکی اجازت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حزب اللہ کے
ستمبر
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
🗓️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے
مارچ
اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شیزل شوکت
🗓️ 30 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے الزام
نومبر
عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی
فروری
صہیونی اور امریکی جارحیت پر یمنی سیاسی رہنما کا ردعمل
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی
جنوری
یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل
اکتوبر
صیہونی فوج ایک بار پھر حواس باختہ
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں التنمیہ اور التحریر دھڑے کے رکن قاسم ہاشم
جولائی
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات
جون