?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نےافغان مشیرقومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے الزامات مستردکردیے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پشتون قبائل پاکستان سے خوش نہیں اور پشتونوں نے بغاوت کا آغاز کر دیا ہے اس پر پاکستان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت کےبیانات سے دونوں ممالک میں ماحول خراب ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےافغان مشیرقومی سلامتی کی طرف سےلگائےگئےالزامات مستردکردیے اور افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
پاکستان نےافغان سفیر کو افغان مشیرقومی سلامتی کےبیان پرتحفظات سےآگاہ کرتے ہوئے کہا بےبنیادالزامات سے اعتماد میں کمی واقع ہوتی ہے، افغان قیادت کےبیانات سے دونوں ممالک میں ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان ایکشن پلان برائےامن ویکجہتی جیسے فورمز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔
خیال رہے افغان مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب نے پشتونوں سےمتعلق بےبنیادالزامات لگائے تھے اور ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پشتون قبائل پاکستان سے خوش نہیں، پشتونوں نے بغاوت کر دی ہے، بلوچ بھی اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں اور جنہوں نے بھارت میں اپنی جائیدادیں چھوڑیں اور پاکستان میں قیام اختیار کیا انہیں مہاجر بلایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سیکیورٹی فورسز جانتی ہیں کہ وہ کس کے لیے اور کس سے لڑ رہے ہیں، اس ہمسائے کے خلاف جس کی کوئی عزت و وقار نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
نگران وزیراعظم کا عمران خان کے بغیر انتخابات سے متعلق بیان غیرجمہوری ہے، ہیومن رائٹس کمیشن
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبری) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)
ستمبر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس)
جون
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر
ٹرمپ کی توہین پر ویٹیکن کا ردعمل
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:ویٹیکن کے سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر
اپریل
غزہ میں صہیونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں نے غزہ کے رہائشی
اکتوبر
پاکستانی جنرل: بھارت کے ساتھ بات چیت کو جنگ پر ترجیح دی جاتی ہے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے
مئی
یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے
مئی
خطے کا سب سے بڑا ٹائم بم، مغربی جاسوس تنظیموں کا اڈا
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے شام کے الحول کیمپ میں سات مغربی انٹیلی
جون