کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کو جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ وفاقی حکام کے مطابق پورے پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ سکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 30 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے، تمام رجسٹرڈ طبی عملے کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کو جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے پر ویکسی نیشن نا کروانے کا الزام غلط ہے، چند غلط فہمیوں کی وجہ سے طبی عملے سے وابستہ کچھ لوگوں نے ویکسی نیشن کے عمل میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب تمام طبی عملہ ویکسین لگوانا چاہتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 192 سے زائد ہے جن میں سے صرف 7 وہ ڈاکٹر تھے جو کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کہلاتے ہیں جبکہ دیگر عام ڈاکٹر تھے جنہیں عام مریضوں سے یہ مرض لگا اور وہ جاں بحق ہوئے۔
پاکستان میں 20 فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک پاکستان میں طبی عملے کے صرف 2 لاکھ 24 ہزار اراکین کو چینی ویکسین سائنو فام کی دو ڈوز لگ سکی ہیں۔پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان اثاثوں کی رہائی کے لیے 41000 چینی شہریوں کا میمورنڈم پر دستخط
مارچ
پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق
مارچ
اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے:عثمان بزدار
اپریل
اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ہمایوں اخترخان
مارچ
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے
مارچ
براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم
اپریل
بشار الاسد شام کی جنگ کے فاتح ہیں:عرب لیگ
اپریل
ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بیٹھک,سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو
دسمبر