اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، حضورﷺ نے ریاست مدینہ کے اصول وضع کر کے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضورﷺنے ریاست مدینہ کے رہنما اصول وضع کئے، حضورﷺ نے اصول وضع کر کے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور بطور قوم، ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرنا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم حضورﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے بھی وزیر اعظم کی گفتگو سننے کے بعد ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا تھا۔
مشہور خبریں۔
مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق
اکتوبر
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں
جنوری
کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی
جنوری
اداکارعمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں
دسمبر
کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری
ستمبر
مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم
نومبر
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑا اعلان، مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کردیا
ستمبر
صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک
فروری