اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو ایک اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے ، پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ، موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے لطیف بلاک موہرون پر گیس دریافت کر لی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر ۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔پی پی ایل کے مطابق منصوبےمیں پی پی ایل ، ای این آئی ،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے مستقبل کے بارے میں خدشات
مئی
فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری
فروری
لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی
جنوری
محنت اور سختیاں جھیلے بغیر کسی قوم کو کچھ نہیں ملتا:آیت اللہ خامنہ ای
دسمبر
کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
اکتوبر
پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی
نومبر
کورونا وائرس سے مزید 61 مریض انتقال کر گئے
ستمبر
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
جولائی