?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، مثبت کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی اور سب سے بلند ترین شرح سندھ میں رہی جس کی شرح 40.91 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کی بلند ترین 21.70 فیصد شرح سندھ میں رہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 6.63 ، کے پی میں8.53 فیصد اور بلوچستان میں 6.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 40.91 فیصد ، حیدرآباد میں 26.54 فیصدرہی جبکہ اسلام آباد میں 10.59 فیصد، راولپنڈی میں 13.09 فیصد ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح لاہور میں کوروناکیسزشرح11.30فیصد، بہاولپورمیں 6.67، گجرات میں0.46، ملتان 5.26میں فیصد، سرگودھا میں 8.13،فیصل آباد میں 4.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ میں یومیہ کوروناکیسز کی شرح 8.32 فیصد، پشاورمیں 27.99، مردان میں 12.59فیصد، نوشہرہ میں 10.89،ایبٹ آبادمیں 10.61 فیصد ، صوابی میں 5.86 ، بنوں میں 5.60 فیصد رہی۔آزاد کشمیرمیں یومیہ کوروناشرح 13.48، مظفرآباد میں کوروناکیسزکی شرح 26.89، میرپور میں 7.29 فیصد رہی گلگت بلتستان میں4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی
اگست
اب جنگ کا وقت قریب ہے
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
اگست
انصاراللہ کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع گراوٹ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں
نومبر
پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر رائے شماری کے بائیکاٹ کا اعلان
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
اکتوبر
کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
?️ 8 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے
مئی
حماس واحد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے
مئی
جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدارپر روانگی کے لئے تیار
?️ 19 دسمبر 2021پیرس (سچ خبریں)دوربین جمیز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدار پر روانگی کے
دسمبر