پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا۔ صدر مملکت

آصف زرداری

?️

صادق آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا۔

پنجاب کے شہر صادق آباد کے نواز آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچے میں سندھ حکومت یونیورسٹی بنائے گی، یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے، میں چاہتا ہوں میڈیکل یونیورسٹی بنے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ اور آنے والی نسل سرمایہ ہیں، فنڈز کے لیے چیف منسٹر سندھ سے بات کروں گا، میاں صاحب سے بھی بات کروں گا، یوسف رضا کو پی ایم اور مخدوم کو گورنر بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی، میں نے اپنی پیدائش پر اذان کے بعد گولیوں کی آوازیں سنی، جیل میں قید لیڈر اب بہانے ڈھونڈ رہا ہے، بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نہیں نظر آتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے بھٹو سے سیاست سیکھی، ہم نے بھی سیکھی، کافی دوست ممالک نے کہا واپس نہ جائیں، پہلے حملے کے بعد بی بی نے کہا عوام سے وعدہ کیا پاکستان جاؤں گی،بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں نہیں تھی ایسا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ گاڑی میں بیٹھی میں نے منع کیا کہ ضرورت نہیں جانے کی، مگر وہ نہ ڈرنے والے بھٹو کی بیٹی تھی، ہم نے سوات میں جھنڈا لگایا، مجھے پتہ تھا پیچھے بیٹھا بنیا ہمارے بچوں کو گمراہ کر رہا تھا، ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا، جیل تو دو سال بعد پوچھتی، ابھی ڈیڑھ سال ہوا، جیل مردوں کی طرح کاٹو عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، بی بی نے 24 سال کی عمر میں جیل کاٹی، پانچ سال سکھر جیل میں بند رہی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مرد ہیں، ہمارا کیا، ایک نہتی لڑکی کھڑی ہوگئی، عوام اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی، جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، جب میں پیدا ہوا تو اذان کے بعد گولیاں سنیں، ان سے نہ ڈراؤ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ تو انڈیا سے آئے، ہمارے بڑوں کی تو سات سو سال سے قبریں ہیں، پہلے پاکستان ہمارا ہے، پھر آپ کا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فلسطینیوں کے گھروں کو فوجی کیمپوں بدل رہے ہیں

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنی نئی پالیسی کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اپنا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا

امریکہ، ممالک کی خودمختاری کا سب سے بڑا خلاف ورز ہے: چین

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکہ کو

 وینیزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے فوج کو بغاوت کے لئے بھیجا خفیہ پیغام

?️ 16 نومبر 2025 وینیزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے فوج کو بغاوت کے

امریکہ میں 237,000 سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات کا افشاء

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں

شیخ حسینہ کا اگلا ٹھکانہ کون سا ملک ہو گا؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: انڈیا کے بعد شیخ حسینہ کا اگلا ٹھکانہ کون سا

’جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے اور اس کی آزادی ختم کرنے کے مترادف ہے‘

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اسلام آباد

ہالینڈ کی جانب سے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں کمی 

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے