?️
صادق آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا۔
پنجاب کے شہر صادق آباد کے نواز آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچے میں سندھ حکومت یونیورسٹی بنائے گی، یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے، میں چاہتا ہوں میڈیکل یونیورسٹی بنے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ اور آنے والی نسل سرمایہ ہیں، فنڈز کے لیے چیف منسٹر سندھ سے بات کروں گا، میاں صاحب سے بھی بات کروں گا، یوسف رضا کو پی ایم اور مخدوم کو گورنر بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی، میں نے اپنی پیدائش پر اذان کے بعد گولیوں کی آوازیں سنی، جیل میں قید لیڈر اب بہانے ڈھونڈ رہا ہے، بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نہیں نظر آتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے بھٹو سے سیاست سیکھی، ہم نے بھی سیکھی، کافی دوست ممالک نے کہا واپس نہ جائیں، پہلے حملے کے بعد بی بی نے کہا عوام سے وعدہ کیا پاکستان جاؤں گی،بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں نہیں تھی ایسا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ گاڑی میں بیٹھی میں نے منع کیا کہ ضرورت نہیں جانے کی، مگر وہ نہ ڈرنے والے بھٹو کی بیٹی تھی، ہم نے سوات میں جھنڈا لگایا، مجھے پتہ تھا پیچھے بیٹھا بنیا ہمارے بچوں کو گمراہ کر رہا تھا، ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا، جیل تو دو سال بعد پوچھتی، ابھی ڈیڑھ سال ہوا، جیل مردوں کی طرح کاٹو عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، بی بی نے 24 سال کی عمر میں جیل کاٹی، پانچ سال سکھر جیل میں بند رہی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مرد ہیں، ہمارا کیا، ایک نہتی لڑکی کھڑی ہوگئی، عوام اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی، جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، جب میں پیدا ہوا تو اذان کے بعد گولیاں سنیں، ان سے نہ ڈراؤ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ تو انڈیا سے آئے، ہمارے بڑوں کی تو سات سو سال سے قبریں ہیں، پہلے پاکستان ہمارا ہے، پھر آپ کا۔


مشہور خبریں۔
روسی اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: پیر کو روس کے شہر ایزیوسک میں فائرنگ کے واقعے
ستمبر
190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین
اپریل
10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا
جنوری
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
?️ 15 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا
ستمبر
یمن میں سعودی عرب کی غیرقانونی جنگ کے نتیجے میں یمن کی نصف آبادی پینے کے پانی سے محروم: اقوام متحدہ
?️ 30 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی اتحاد کی جانب
اگست
یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا
?️ 6 فروری 2026یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور
فروری
نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی
?️ 24 فروری 2026نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی عراق کے اتحادِ
فروری