پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن مذاکرات چاہتا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سیاچن گلیشئر سے فوجیں واپس بلانے کی بھارتی تجویز پر محتاط ردِعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کی تجویز ہے،پاکستان نے بھارتی تجویز پر فوری ردِعمل کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

بھارت سے بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں، تاہم یہ ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے، کئی مواقعوں پر ہمارے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارت سے مذاکرات پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے لیکن بھارت نے ماحول کو خراب کیا ہے۔

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ابو ظہبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی میت کو گزشتہ روز پاکستان منتقل کر دیا گیا باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر او پی ایف حکام نے میت وصول کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جاں بحق ہاکستانی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔حوثی باغیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریگا۔سی پیک کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین سے سی پیک میں سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے،جس سے دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ27 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔سی پیک منصوبوں میں ٹیکنالوجی،زراعت،سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ بڑے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ جی سی سی نے نئے میگا انفراسٹرکچر منصوبوںکی بھی توثیق کی ہے،ان میں آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے پاکستان کی فوڈ سیکورٹی اور توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور

سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور

کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری

?️ 30 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

صیہونیوں کا اصلی چہرہ؛ ترک ماہر کی زبانی

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی

ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار

صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب چکناچور

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب ناکام،

ٹرمپ اور مسک دوبارہ آمنے سامنے

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کے

لبنانی مزاحمت  جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے چیمبر آف اسلامی مزاحمت نے آج جمعہ صبح ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے