?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ادائیگی کے متبادل آپشن کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس سے چینی اور پاکستانی کاروباری و مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔
مالیاتی شعبے میں اس پیش رفت کو ایک ایسی چیز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے پاکستان کو رعایتی روسی تیل خریدنے میں بھی مدد مل سکتی ہے کیونکہ چینی کرنسی روس کے لیے قابل قبول ہے، خیال رہے کہ پاکستان اس وقت تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں کر رہا ہے۔
اکتوبر کے اوائل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے مارکیٹ میں روسی تیل دستیاب رکھنے کے امریکی فیصلے سے مستفید ہونے والوں میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’اس نرمی کو ان پابندیوں میں نرمی کی جانب قدم نہیں سمجھا جانا چاہیے جو امریکا نے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس پر عائد کی تھیں‘۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’ توانائی کے شعبے میں درآمدات کے حوالے سے دوسرے ممالک کو اپنی اپنی صورتحال کے مطابق فیصلے خود کرنا ہوں گے‘۔
یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پابندیوں کا شکار روس اپنی برآمدات اپنی ہی کرنسی روبل میں کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
روس کی جانب سے بیرونی لین دین کے لیے اس کے علاوہ واحد ‘متبادل’ کرنسی یوآن ہے، 2021 کے آخر تک چین کو روس کی تمام ادائیگیوں میں یوآن کا استعمال تقریباً ایک تہائی تک پہنچ گیا تھا، اس کے برعکس بھارت کو روسی ادائیگیوں کا 70 فیصد ڈالر میں کیا گیا۔
بھارت اور روس اپنی مقامی کرنسیوں میں تجارت پر اتفاق کر چکے ہیں لیکن روسی درآمد کنندگان بھارتی روپے کی عالمی منڈی میں کم قبولیت کے باعث استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔
اسی طرح پاکستان روس کے ساتھ روپے میں تجارت نہیں کر سکے گا لیکن چین کو دی جانے والی برآمدات کے نتیجے میں ملنے والے یوآن سے پاکستان کو روسی تیل خریدنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک سینئر بینکر نے کہا ’یوآن میں لین دین سے پاکستان کو چینی بینکوں تک بہتر انداز میں رسائی حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور پاکستان کے لیے ان سے تجارتی قرضے لینا آسان ہو گا‘۔
مشہور خبریں۔
شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا ہوا؟
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے دورہ سعودی عرب کا معاشی اور سیاسی
دسمبر
صیہونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے تل ابیب کے رہنماؤں کے
جولائی
امریکی کمپنیاں روسی پابندیوں کو روکنے کی خواہاں
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: امریکی کمپنیاں جو مغربی پابندیوں کے دباؤ میں روس سے
اگست
7 ہزار سے زائد جیولن اور اسٹنگر میزائل یوکرین پہنچ چکے ہیں: پینٹاگون
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ 5500 سے زیادہ جیولن اور
مئی
رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں
نومبر
دی اکانومسٹ کا سرورق اردگان کے لیے باعث پریشانی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے
مئی
اسرائیل کی بقا کو کئی محاذوں سے خطرہ ہے:صیہونی جنرل
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا کہ اگر ہم ایک
ستمبر
ہم تمہارے بغیر بھی رہ سکتے ہیں؛سعودی عرب کا امریکہ کو پیغام
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن
مئی