?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے، صنعتی تعاون کو فروغ دینے، خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زی) کے قیام میں مدد اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی وزیر اسلم چوہدری، چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انوسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لیو جیانگ ہوا، ڈین زو حکومت، صوبہ ہائی نان، ژانگ یو بو، ایم سی سی اور بینک آف تیانجن کے نمائندوں نے ہفتہ کو پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ دستخطی تقریب میں شرکت کی۔
اسلم چوہدری نے شرکا کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پیش کی جانے والی سرکاری مراعات کے بارے میں بتایا، خاص طور پر چین سے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں چینی کاروباری ادارے مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کی طرف سے کیے گئے ترجیحی معاہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صنعت کو منتقل کر سکتے ہیں اور مختلف ممالک کو مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ 22.5 کروڑ سے زائد آبادی والا پاکستان خود ایک بڑی مارکیٹ ہے اور چینی کمپنیاں اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری پر توجہ دے رہی ہے اور مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے چینی تاجروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان آئیں اور اپنے صنعتی یونٹس کے قیام کے لیے سہولیات اور مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔
اسلم چوہدری نے کہا کہ ایم او یو سے چینی کمپنیوں کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
شیخ محمد شارق نے حاضرین کو بتایا کہ این بی پی پاکستان کا سب سے بڑا اور سرکاری بینک ہے اور پاکستان کے اندرون ملک منظم اہم بینکوں میں سے ہے، جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، مغربی یورپ اور شمالی امریکا میں 18 بیرون ملک شاخوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این بی پی سی پیک کے تحت منصوبوں اور چین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے بڑے حصے کو سنبھالنے والے بڑے قرض دہندگان میں سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پاکستان میں کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکنگ کا سب سے بڑا پورٹ فولیو بھی برقرار رکھتے ہیں۔
محمد شارق نے کہا کہ ایم او یو مضبوط تعلقات کو فروغ دینے، مالی تعاون کو بڑھانے اور ترقی اور اختراع کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ بھی مدد ملے گی کہ این بی پی دو طرفہ تجارت کو مزید آسان بنانے کے لیے چین میں ایک آپریشنل برانچ کھولے گا، اس شراکت داری کے ذریعے، بینک کا مقصد اپنی اجتماعی مہارت اور وسائل کو جدید ترین مالیاتی حل تیار کرنے، پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت اور دونوں برادریوں کی بہتر خدمت کے لیے استعمال کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا فوجی منصوبہ لیک کرنے والے کو امریکا میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایران پر فوجی حملے کے لیے اسرائیل کے منصوبے کے
جون
ایران ہمیشہ لبنان میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہے گا:عراقچی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے لبنان کے
اکتوبر
حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی پر غور
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول
مارچ
فلسطینیوں کی جانب سے تل ابیب پر یمنی میزائل حملے کا خیر مقدم
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی مجاہدین تحریک نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے
دسمبر
یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ بندی اور علاقوں کے حوالے کرنے کی پیشکش کو مسترد کیا
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کی حکومت نے ہفتے کی شام روس کے ساتھ
مئی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کی شہادت
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے بحیرہ خانیونس میں آج فلسطینی ماہی گیروں پر
مارچ
صیہونی حکومت میں خانہ جنگی اور سیاسی بدامنی کا امکان
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:ایک تحقیق کے نتائج صہیونی حکومت میں خانہ جنگی اور سیاسی
مارچ
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر