?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، منشیات، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چین کے سیاسی و قانونی امور کے وزیر چن مینگوو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے چینی وفد کی ملاقات ہوئی، چینی وفد میں سنکیانگ کی پارلیمانی اور قانونی امور کی کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری، پولیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور سنکیانگ پولیس اکیڈمی کے نائب صدر شامل تھے، پاکستان کی طرف سے وزیر داخلہ کے ساتھ سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سپیشل سیکرٹری وقاص علی محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری نذر محمد بزدار بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے چینی وفد کے وزارت داخلہ پہنچنے پر استقبال کیا، ملاقات میں پاک چین تعلقات بالخصوص صوبہ سنکیانگ سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے گلگت بلتستان یا سنکیانگ میں مشترکہ پولیس و نیم فوجی دستوں کی مشقیں کرنے اور سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں جی بی پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق کیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جامع اقدامات کیے جانے پر بھی اتفاق ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر نے وزیر داخلہ کو سنکیانگ کے دورے کی دعوت دی، جس پر فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری داخلہ کی قیادت میں پاکستانی وفد باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے جلد سنکیانگ کا دورہ کرے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات میں سنکیانگ صوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو نا صرف پاکستان کا پڑوسی ہے بلکہ صوبے کے ساتھ ہماری 600 کلومیٹر لمبی سرحد ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ بھی سنکیانگ سے گزرتا ہے، پاکستان منشیات، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستانی وفد کے دورہ سنکیانگ سے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس موقع پر چین کے وزیر نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور سنکیانگ کئی سالوں سے اس کا شکار ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی میں سنکیانگ کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملتان: پولیس کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، رشتے دار گرفتار
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے رات گئے سینئر سیاستدان جاوید
فروری
عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر
صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر وحشیانہ حملہ کیا
اپریل
غزہ کے زخموں کے سامنے انسانیت کا عظیم نقصان
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں
جولائی
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل
ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔ لیاقت بلوچ
?️ 22 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے
جنوری
کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک
مارچ
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل