?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان ایک ورچوئل ملاقات کے بعد کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ مذاکرات ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات کے تناظر میں معاشی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینا اور پاکستان کی جانب سے امریکی برآمدات پر بھاری ڈیوٹی سے بچنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ ہفتے مذاکرات مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ طویل مدتی اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری شراکت داری پر بھی بات چیت جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گفتگو کا محور تجارت، سرمایہ کاری، اور معاشی تعلقات کو باہمی مفاد میں مزید گہرا کرنا تھا، جب کہ تکنیکی سطح کے تجارتی مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جائیں گے۔
پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت امریکی درآمدات پر 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے، جو اُن ممالک کے خلاف عائد کیا گیا تھا، جن کا امریکا کے ساتھ تجارتی توازن مثبت تھا، سال 2024 میں پاکستان کا تجارتی سرپلس تقریباً 3 ارب ڈالر رہا۔
تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور ٹیرف میں نرمی لانے کے لیے اسلام آباد نے امریکا سے مزید مصنوعات، خاص طور پر خام تیل، درآمد کرنے اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں رعایتوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اسی ہفتے، دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا، جس میں 7 ارب ڈالر مالیت کا ریکوڈک کاپر-گولڈ منصوبہ بھی شامل تھا۔
دونوں حکومتوں کے سینئر حکام اور امریکی سرمایہ کاروں نے عوامی و نجی شراکت داریوں اور ریگولیٹری اصلاحات پر بات چیت کی، امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک اس وقت ریکوڈک منصوبے میں 500 ملین سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت
جون
سپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ، خواجہ آصف کی کڑی تنقید
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جون
پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی
فروری
گوگل میپ میں اے آئی ٹولز کا استعمال
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس
فروری
مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، یوسف الدوبے
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری
اکتوبر
حماس اور تل ابیب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا دن کیسے گذرا ؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے
نومبر
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل
جیل کی بیرک سے خیبرپختونخوا کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 23 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ
جون