?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں دوبارہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ 25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، اور تفصیلی معاملات بات ہوگی، ہم قطر اور ترکیہ دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
اس سے قبل قطر کی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں مذاکرات کے ادوار ہوئے، مذاکرات کے دوران فریقین نے فوری جنگ بندی اور دونوں ملکوں میں دیرپا امن و استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور اس پر قابل اعتماد اور پائیدار عملدرآمد کے لیے آئندہ دنون میں فالو اپ ملاقاتوں پربھی اتفاق کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک میں امن و استحکام کے قیام میں مدد مل سکے۔
قطری وزارت خارجہ نے ریاست قطر کی جانب سے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اہم قدم دونوں برادرپڑوسی ملکوں کی سرحد کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد ڈالنے میں معاون ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی منصوبہ کے خطرات؛ مغربی کنارہ 200 حصوں میں تقسیم
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کے مقبوضہ یروشلم میں توسیع اور فلسطینیوں کے
دسمبر
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع آرڈیننس معطل کردیا
?️ 4 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر
دسمبر
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ
جون
جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کرنا قانونی طور پر جائز ہے
?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:فرا جنگ پروگرام کی اکیسویں قسط نے آبنائے ہرمز میں
اپریل
نیتن یاہو کو مرکزی کابینہ کو منحل کر دینا چاہیے: لاپیڈ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ یائر لاپیڈ نے
جون
خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج
جون
پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوگا
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے
اپریل
اپوزیشن نے وزیردفاع کی تقریر میں خلل کیوں ڈالا؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد
جون