?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق کرلیا، اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، یہ پیشرفت خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے معاشی کردار اور عالمی اقتصادی انضمام کی واضح عکاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ دو سال کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھا کر 2 بلین ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ قیادت کی سطح پر باہمی معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، ملاقات کے دوران پاک ازبک تجارت میں سہولت پیدا کرنے کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج جیسے اقدامات پر خصوصی زور دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے تجارتی لاگت میں کمی، تیز رفتار کلیئرنس اور کاروباری ماحول میں بہتری متوقع ہے، ازبکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کے شعبوں کو مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا، ان شعبوں میں تعاون سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع سے پاکستان کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا، جس کے نتیجے میں معیشت تیزی سے ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہو سکے گی، ایس آئی ایف سی کا کردار اس پورے عمل میں کلیدی رہا، جو پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، تجارت اور سٹریٹجک اقتصادی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا
نومبر
بھارت نے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا ررکھی ہے
?️ 30 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
شام میں اسرائیلی در اندازی کا سلسلہ جاری
?️ 19 فروری 2026شام میں اسرائیلی در اندازی کا سلسلہ جاری شامی ذرائع کے مطابق
فروری
پاکستانی جماعتوں نے صیہونی حکومت کے خلاف امت اسلامیہ کے اتحاد پر دیا زور
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: مجلس وحدت مسلمین اور فاؤنڈیشن فار سپورٹ آف فلسطین کا
نومبر
واشنگٹن اور تل ابیب کا لبنان کے لیے خطرناک منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2025 واشنگٹن اور تل ابیب کا لبنان کے لیے خطرناک منصوبہ عبدالباری
دسمبر
ن لیگ کے اندر سے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ
?️ 18 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے بھی انتخابات
اپریل
کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی
مارچ
شام پر ایک بار پھر ترک توپخانے کا حملہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی صوبے الحسکہ میں واقع تل
فروری