?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔
چین کے شہر تیانجن سے ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات میرزویان کے ساتھ باقاعدہ مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے عوام کے لیے امن کے مشترکہ اہداف، ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے دوطرفہ اور کثیرالقومی فورمز میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
فیاض الحسن نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 23 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان
ستمبر
این اے 67 حافظ آباد سب سے بڑا حلقہ، این اے 244 کراچی میں کم ترین رجسٹرڈ ووٹرز، فافن رپورٹ
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8
فروری
شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف فوجی سیٹلائٹس کی اہمیت پر زور
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی سازشوں میں
مئی
چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی
مارچ
مجھے اپنے بچوں کو دیکھنے دو:فلسطینی قیدی صحافی کی فریاد
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون فلسطینی صحافی کو
ستمبر
صدارتی انتخاب: آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے
مارچ
گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی
اپریل
عدالتی حکم کے باوجود تاحال ٹوئٹر سروس بحال نہ ہوسکی
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو 5 دن گزر
فروری