پاکستان امن پسند، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔ اسحاق ڈار

کیا ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا؟اسحاق ڈار کیا کہتے ہیں؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا اہم تجارتی شراکت دار ہے، برطانوی حکام سے مختلف امور اور خصوصی طور پر ایران اور افغانستان کے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، برطانوی حکام سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بارے تعاون پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو سہولیات کا افتتاح کیا، دوسرے ممالک میں بھی ون ونڈو پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔

دوران گفتگو نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ رویہ جنگ تصور ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہلگام واقعے کے حقائق رکھے اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ بھارتی بیانیہ ناکام ہوچکا ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو فتح دی، وزیراعظم شہبازشریف نے لیڈ کیا اور جیت ٹیم ورک کا نیتجہ ہے، ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ سیزفائر اور ہماری صلح کرا دیں۔

مشہور خبریں۔

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں

وزیر خزانہ نے  پاکستان کو کئی دیگر ممالک سے سستا قرار دے دیا

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور

مزاحمت کا محور صہیونی حملوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گا: یمن

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ حکومت نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے

افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

پاکستانی کون ہے؟ فوج کے سربراہ کی زبانی

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نیشنل علما کنونشن

وفاقی حکومت کا وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے

فیصل جاوید کا عمران خان کے بیرون ملک کے دوروں کے خرچے کے متعلق اہم بیان

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے