پاک چین دوستی دونوں ممالک کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ وزرائے خارجہ کا اتفاق

پاک چین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ پاک چین دوستی نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی مشترکہ زیر صدارت اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کی سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور منعقد ہوا۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا، اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، تجارتی و معاشی روابط، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ سطح پر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ مفادات کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

قبل ازیں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کی وزارت خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مشہور خبریں۔

ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان

?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} سیول ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان کر دیا گیا

مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ

?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین

ہم مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جہاد اسلامی فلسطین

?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر

حماس نے کہاں کہاں صیہونیوں کی ناک رگڑی؛فوجی امور کے معروف ماہر  کی زبانی

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:فوجی امور کے معروف ماہر بریگیڈیئر جنرل فایز الدویری نے

امریکہ نے کیا 170 ملین صارفین کے لیے TikTok کو فلٹر

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی

وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام

امریکی اور صیہونی فوج کی مشترکہ جنگی مشق

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں

نیٹن یاہو کا گھریلو اخلاق اور رویہ منظر عام پر

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:معاریو اخبار نے بنیامین نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے