?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ان کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا، پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کر رہے تھے، ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، ذرائع نے بتایا ہے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ کے علاوہ متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگے، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، سلمان اکرم راجا
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
فروری
مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و
اکتوبر
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کردیا
?️ 22 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے
مئی
امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں
?️ 22 نومبر 2024 سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک امریکی جج سے درخواست کی
نومبر
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت میں کمی کے بجائے مزید اضافہ، فیس بک نے اہم قدم اٹھالیا
?️ 6 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت و
جون