راولپنڈی (سچ خبریں) ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے سرحد پار کرکے دہشتگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر شدید احتجاج بھی کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرکے پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پاک افغان بارڈر پردہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی۔
جس پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ سرحد پار کرنے کی کوشش 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔دہشتگردوں نے ضلع کرم میں سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فوج کے 24 سالہ لانس نائیک اسد علی کا تعلق کرم اور اور21 سالہ سپاہی آصف کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی
نومبر
امام اوغلو کی گرفتاری اور ملک کی حالت پر ترک تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر
مارچ
سویلنز کے ملٹری ٹرائل کا کیس: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد
دسمبر
یو ائے ای حکام کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
جون
بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی
مئی
ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے: حماد اظہر
جولائی
یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
جنوری
بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
فروری