🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع سےبڑھ کرعظیم کوئی اور مقصد نہیں، میجرشبیرشہیدکی قربانی کے سبب ملک کا دفاع ممکن ہوا اور انہوں نے اس راستے میں جام شہادت نوش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمیجرشبیرشریف کے پچاس ویں یں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میجرشبیرشہیدکی قربانی کے سبب ملک کا دفاع ممکن ہوا ، میجر شبیرشریف کو 65کی جنگ میں بہادری پر ستارہ جرأت سےنوازاگیاتھا 71میں سلیمانکی سیکٹر میں میجر شبیر شہید نے دشمن کا جوان مردی سےمقابلہ کیا۔جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان کی عظیم قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سےبڑھ کرعظیم کوئی اور مقصد نہیں۔
خیال رہے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، میجر شبیر شریف شہید 1971 کی پاک بھارت جنگ میں حویلی لکھا کے سرحدی علاقے ہیڈ سلیمانکی سیکٹر کے قریب 6 ایف ایف کی کمانڈ کر رہے تھے. ان کو تین دسمبر 1971 کو بھارت کے علاقہ میں ثبونہ بند پر قبضہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
دشمن نے دفاع کیلئے آسام ارجمنٹ کی ایک کمپنی سے زیادہ نفری تعینات کر رکھی تھی، جسے ٹینکوں کی ایک سکوارڈن کی مدد حاصل تھی، اس پوزیشن تک پہنچنے کیلئے دشمن کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں اور پھر نہر ثبونہ کے پل کو پار کرنا تھا، جس پر دشمن نے مشین گنیں نصب کر رکھی تھیں۔گھمسان کے اس معرکہ میں میجر شبیر شریف نے مردانہ وار مقابلہ کیا، تینتالیس سپاہی مار دیئے اور اڑتیس کے قریب کو قیدی بنا لیا اور متعدد ٹینکوں کو بھی تباہ کر ڈالا۔
6 دسمبر کی سہ پہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ٹینک گن سے دشمن کی توپوں اور ٹینکوں پر گولے برسا رہے تھے کہ ٹینک کا ایک گولہ ان پر آن پڑھا اور اس مجاہد نے عین حالت جدال میں جام شہادت نوش کیا۔گورنمنٹ آف پاکستان نے میجر شبیر شریف شہید کی اس بے مثال قربانی اور جنگ میں داستان رقم کرنے پر اعلیٰ ترین جنگی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔
مشہور خبریں۔
بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون
دسمبر
فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
🗓️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس
فروری
مریم نواز کا چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ’ون ونڈو آپریشن‘ سہولت دینے کا فیصلہ
🗓️ 14 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین میں
دسمبر
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
🗓️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل
وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ
ستمبر
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کردیا
🗓️ 7 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر
جون
اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے
جون
دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا
🗓️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود
فروری