پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔

رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں نئے شامل کیے گئے Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کی نمائش بھی دیکھی، رپورٹ میں ہیلی کاپٹرز کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مؤثر نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم قدم ہے، جو اس کے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بناتی ہے اور ممکنہ دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔

2021 میں ڈیفنس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ چین نے پاکستان میں اپنے Z-10 ہیلی کاپٹرز میں سے 3 آزمائشی طور پر بھیجے تھے، مگر وہ پاکستانی حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور واپس بھیج دیے گئے تھے۔

تاہم آسٹریلیا کے سابق دفاعی اتاشی برائن کلاوگلے نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ پاکستان آرمی چینی Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کا جائزہ لے۔

ریڈیو پاکستان نے مزید کہا کہ یہ جدید، ہر موسم میں کام کرنے والا پلیٹ فارم دن اور رات کے وقت درستگی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید ریڈار سسٹمز اور ایڈوانسڈ الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس Z-10ME، فوج کی فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

چین اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے مخالف

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی

اسرائیلی جاسوسی کا ایک بڑا اسکینڈل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: موساد کی اطالوی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں اخبار

امریکہ اور افغانستان؛ فوجی انخلا یا افراتفری پیدا کرنا

?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں

روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو  نے جمعرات کی

وزیر اعظم نے فردوش عاشق اعوان کو مبارکباد دی

?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون

شام کے شہر حلب میں کار بم دھماکہ

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے شہر

تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید

کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے