اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے میں مصروف عمل ہے شہریوں کی حفاظت کیلئےشب وروز کام میں مصروف ہے دن، رات،گرمی،بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔لاک ڈاؤن میں لوگوں کو سہولیات میسر کرنے میں بھی فوج نے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوری قوم عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، ایسے میں قومی جذبے سے سرشار پاک فوج کے جوان کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر یقینی بنانےکیلئےسول اداروں کی معاونت میں مصروف ہیں۔
سرحدوں کی حفاظت ہویا کرونا،فوج نےعوامی توقعات پرپوراترنےکی کوشش کی، پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو راشن، فیس ماسک اور دیگر ضروری اشیا پہنچائی۔
عید پربھی پاک فوج کے جوان ملک کے طول و عرض میں فرائض نبھانے میں مصروف ہیں، کیونکہ امن اور عوام کی حفاظت ہی پاک فوج کے جوانوں کا نصب العین ہے، دن ہو یا رات،گرمی، بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔
این سی او سی کے فیصلوں کے باعث گذشتہ ماہ چھبیس اپریل کو پاک فوج کو سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کی حفاظتی تدابیر میں بہتری شروع ہوئی اس وقت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر پر 72فیصد عمل کیاجاچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی وحشیانہ گرفتاری
فروری
نیٹو اور روس کے درمیان تباہ کن جنگ کا خطرہ
ستمبر
چین اور جنوبی کوریا کی دوستی
جولائی
امریکہ میں سعودی اور صیہونی حکام کی ملاقات کا انکشاف
مئی
دشمن میڈیا اور مزاحمتی محاذ کے خلاف نفسیاتی جنگ؛ طریقے اور نتائج
اپریل
حزب اللہ کا امریکہ پر بہت بڑا الزام
اپریل
مشعال ملک نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کردیا
مئی
صہیونی-امریکی قیدی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو پیغام
دسمبر