پاک فضائیہ  نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا

پاک فضائیہ  نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا

?️

کراچی (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اس حوالے سے  ایک مختصر دستاویزی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔قائد اعظم  محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کرکے ان کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم نے پاک فضائیہ کو “کوئی مقابل نہیں” کا پائیدار ویژن بھی دیا۔

پاک فضائیہ کی جاری دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی۔قائد اعظم نے انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کرکے ان کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کیا، یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے

بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کردیں۔ اسحاق ڈار

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

ملک میں سیلابی صورتِ حال، نارووال سیالکوٹ جانے والی تمام ٹرینیں بند

?️ 27 اگست 2025نارووال (سچ خبریں) ملک میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر نارووال

بائیڈن ایک آفت ہے ، ہم امریکہ کو واپس لے کر رہیں گے: ٹرمپ

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

اسحاق ڈار سے ڈی 8 کے نامزد سیکریٹری جنرل سہیل محمود کی ملاقات

?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے

5 لاکھ فلسطینی غزہ میں جنگ کے بعد مزید بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں اس

کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟

?️ 20 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے