?️
کراچی (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اس حوالے سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں نئی امید اجاگر کی۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کرکے ان کیلئے علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم نے پاک فضائیہ کو “کوئی مقابل نہیں” کا پائیدار ویژن بھی دیا۔
پاک فضائیہ کی جاری دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی۔قائد اعظم نے انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کرکے ان کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کیا، یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔
قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
دسمبر میں آٹو فناسنگ بڑھ کر 235 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، اسٹیٹ بینک
?️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آٹو فنانسنگ دسمبر 2024 میں بڑھ کر 235
جنوری
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کی جانب
نومبر
چین نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا، سفارتی راستے پر زور
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مشرقِ وسطیٰ میں
جون
وزیراعلی کے پی کی ایرانی قونصل خانے آمد، سپریم لیڈر کے انتقال پر تعزیت
?️ 5 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ایران کے قونصل
مارچ
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پھر منظور
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
فروری
اسرائیلی قیدیوں کے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان کی شدید مذمت
?️ 31 جولائی 2025اسرائیلی قیدیوں کے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان کی شدید مذمت صہیونی
جولائی
بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن
مئی
ملک بھر ریکارڈ توڑ ویکسین لگائی گئی:اسد عمر
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر
اپریل