?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں جنہیں بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت دانستہ طورپر خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی 1971کی مداخلت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی اقدام تھاجس کا مقصد پاکستان کو دو لخت کرنا تھا۔
شیخ مجیب الرحمن نے سب سے پہلے خودمختاری کامطالبہ کیاتھا ، علیحدگی کانہیں، لیکن بھارت نے اپنے سٹریٹجک مفادات کی تکمیل کے لیے اس تحریک کو استعمال کیا۔مکتی باہنی کو بھارت نے باضابطہ طورپر تربیت فراہم کی تھی اور اس میں را کے اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے پاکستان کو دو لخت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس سازش میں ملوث ہونے کا بھارتی حکام بھی اعتراف کرچکے ہیں۔
1975میں شیخ مجیب الرحمان کے قتل بعد بنگلہ دیش بھارت کے اثر و رسوخ سے آزادہوا ۔تاہم حسینہ واجد بعد ازاں بنگلہ دیش کو دوبارہ بھارت کے زیر اثر کر دیا۔ حسینہ واجد کی حکومت نے بنگلہ دیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتے ہوئے اقتصادی کنٹرول سے لیکر سرحدی سلامتی تک ملک کے تمام امور کا کنٹرول بھارت کو دے دیا۔بنگلہ دیش کے آبی وسائل پر بھارت کا غلبہ شدید ماحولیاتی اور زرعی بحران کا باعث بنا۔
بنگلہ دیش کے عوام میں بھارت کے خلاف نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے ،عوام کی 60فیصد سے زائد اکثریت ملک کے داخلی امور میں بھارتی اثر و رسوخ کی سخت مخالف ہے۔چین اور ترکی کے ساتھ بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی شراکت داری سے بھارتی اثرورسوخ تیزی سے کم ہو رہاہے۔بھارت کی مذموم سازشوں کے باوجود پاکستان اور بنگلہ دیش رفتہ رفتہ تجارت اور سفارت کاری کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم ہو رہی ہے ۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی
جون
عراقی پارلیمنٹ کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعامل کو جرم قرار دینے کی کوشش
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد نصر کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ
جنوری
اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
دسمبر
بین گوئیر مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے 24 گھنٹے غیر قانونی داخلے کا خواہاں
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوئر نے
اکتوبر
اسٹار لنک اسیٹلائٹ انٹرنیٹ یوکرین کی فوج کے لیے ایک تباہی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرائنی حکام اور فوجیوں نے کہا ہے کہ جنگ
اکتوبر
کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے
اکتوبر
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا فیصلہ اب سے کچھ گھنٹوں بعد
?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب اسمبلی میں آج حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی
جولائی