🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک ایران پارلیمنٹ فرینڈشپ گروپ کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمانی تعاون کی ترقی نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان اقتصادی اور سرحدی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ایران، پاکستان تعلقات خطے کے مفاد میں ہے۔
حکومتی اور پارلیمانی عہدیداروں سے ملاقات کے لیے پاک ایران پارلیمنٹ گروپ کے ارکان کے ساتھ اسلام آباد کا سفر کرنے والے "احمد امیر آبادی فراحانی” نے پیر کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا: سابقہ پارلیمان میں پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات اب مطلوبہ سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا: ہم نے دو حکومتوں اور دو قوموں کے درمیان تعلقات کے لیے اچھی کوششیں کی ہیں۔” پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دونوں ممالک کے درمیان ایک فعال گروپ ہے جس میں چین کو حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا دونوں پڑوسیوں کے درمیان پارلیمانی تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان باہمی روابط کے مضبوط ہونے سے ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی ، اقتصادی ، تجارتی اور سرحدی تعلقات یقینی طور پر بڑھیں گے۔ایران اور پاکستان کی قومیں مشترکہ دشمنوں کے سامنے کھڑی ہیں۔
امیرآبادی فراحانی نے مزید کہا: ایران پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانا خطے کے مفاد میں ہے۔ دوپڑوسی ملک آپسی تعلقات میں مزید بہتری کے ذریعہ خطے میں امن کے دشمنوں بشمول صہیونی حکومت کی خطے میں تقسیم اور کشیدگی کی کوشش کو ناکام بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا: ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتہ ہے اور دونوں ممالک کی قومیں مشترکہ دشمنوں کے خلاف سازشوں کی اجازت نہیں دیں گی۔
ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے سربراہ نے مزید کہا: اس وقت کچھ علاقے کی قوموں اور حکومتوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ سفر بہت مفید ہو گا اور ہماری ملاقاتیں اسلام آباد اور کراچی دونوں قوموں کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کریں گے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر نہ ہی بھارت کا حصہ ہے اور نہ ان کا اندرونی معاملہ ہے
🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود مزاحمتی تحریک کی محبوبیت میں کمی نہیں ہوئی:حسن نصراللہ
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ صیہونی
مئی
خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مریم نواز پر تنقید
🗓️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں
اپریل
اسرائیلی کمپنی کا غیر قانونی بستیوں کے خلاف اقدام؛صیہونی حکومت کا رد عمل
🗓️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاریوں کے خلاف بن اینڈ جیری کمپنی
جولائی
نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور
دسمبر
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو کیسے جواب دیا؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی کے باجود شمالی کوریا کے
اگست
افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف
🗓️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر
🗓️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان
مارچ