پاک افغان چمن بارڈر پر آمد و رفت بحال کرنے کیلئے مذاکرات ناکام

🗓️

چمن بارڈر:(سچ خبریں) پاک افغان چمن بارڈر دوبارہ بحال کرنے کےلیے پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان اہم اجلاس میں مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے، جس کے نتیجے میں آج بھی پاک افغان سرحد تجارت کے لیے بند ہے۔  آج ساتویں روز بھی پاک افغان چمن بارڈر غیر معینہ مدت کے لیے بند ہے۔

خیال رہے 13 نومبر کو افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

اہم اجلاس کے دوران پاکستانی حکام چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے افغانستان کے سرکاری حکام سے سرحد پر ناخوشگوار واقعات ختم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات پر زور دیا۔

اجلاس میں موجود سینئر بارڈر سیکیورٹی اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کو ختم کرنے میں مدد دےگا اور دونوں ممالک مستقبل میں سرحد پر کسی بھی واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کےحکام نے پاکستانی حکام کے ساتھ سرحدی امور کو خوش اسلوبی سے بڑھانے کے لیے تجاویز دی۔

اجلاس میں افغان خواتین کو سرحد پار کرنے کے دوران درپیش مشکلات کے حوالے بھی بات چیت کی گئی جس افغان طالبان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خواتین کے لیے الگ راستہ بنایا جائے جہاں خواتین سیکیورٹی اہلکار کو بھی تعینات کیا جائے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ 21 نومبر کو ایک اور اجلاس بلایا جائے گا جس میں سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائےگا، چمن بارڈر کی بندش کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی معطلی پر بھی غور کیا گیا، ذرائع نے بتایا تجارت کی معطل کے حوالے سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید

🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا

نکولس برنز نے چین میں امریکی سفارتخانہ سنبھالا

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا

لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر

واٹس ایپ کا چیٹس سے متعلق اہم فیچر کا اعلان

🗓️ 7 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اہم فیچر

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے ’ٹک ٹاک‘ پر ممکنہ پابندی مؤخر کرنے کی درخواست

🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے شارٹ

پاک بحریہ اور پاک فوج کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

🗓️ 1 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) پاک بحریہ اور پاک فوج کی جانب سے حالیہ

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پاور شو پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے لاہور جلسہ ملتوی کردیا

🗓️ 1 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے

دھمکیوں سے کچھ نہیں ہونے والا:شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ 

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:شمالی کوریا کے دفاعی وزارت کے ایک عہدے دار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے