چمن(سچ خبریں) پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ کے بعد شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیاہے،گیٹ سے شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ بعد کھلنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیرمنصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا گیا ، چمن بارڈر پر گیٹ سے شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے ، افغانستان سے پھلوں کے ٹرک پاکستان آناخوش آئندہے، فریقین شہریوں اورٹرکوں کی آمدورفت یقینی بنانےکےلیےکام کرتے رہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ بعد کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باب دوستی کھلنے سےدوطرفہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور دونوں طرف کی عوام پھر آمدو رفت اورتجارت کر سکیں گے، آزادانہ نقل و حمل سے پاک افغان شہری مستفید ہوں گے۔
گذشتہ روز پاک افغان اعلیٰ حکام کےدرمیان اسپن بولدک میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ باب دوستی کل سےتجارت اورپیدل آمدورفت کیلئےکھول دیاجائے گا ، باب دوستی10 گھنٹے تک کھلا رہے گا۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
مارچ
امریکہ نے اقوام متحدہ میں اپنا حقیقی چہرہ دکھا دیا:ایران
دسمبر
جنگ کا مستقل خاتمہ صرف ایک شرط پر
مئی
اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت
دسمبر
یمن سے تل ابیب تک، ابھرتی ہوئی جیوپولیٹیکل قوت
اپریل
صیہونی موبائل فون نیٹ ورک بھی ہیکروں سے محفوظ نہیں
جولائی
جنوب غزہ میں شدید سردی کے باعث تین فلسطینی نومولود بچے شہید
دسمبر
بات کرنے کیلئے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سے مذاکرات کرنے ہیں، یوسف رضا گیلانی
مئی