🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنےکافیصلہ کرلیا گیا، رواں مالی سال اب تک پاورسیکٹر سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپےجاری کیے جاچکے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاورسیکٹر کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں ، مزید 50 ارب روپےسے زائد کی سبسڈی کا اجرا زیر غور ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے دسمبر تک طے شدہ ہدف کےمقابلے سرکلرڈیٹ کا فلو بہت کم ہے، آئی ایم ایف سے طے شدہ دسمبر 2024 کے ہدف کے مطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا فلو 461 ارب روپے کے اندر برقرار رکھنا ہے جبکہ 19 دسمبر 2024 تک سرکلر ڈیٹ کا ہدف صرف 70 ارب روپے تک پہنچا جوکہ ہدف سے کہیں کم ہے۔
حکومتی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ نقصانات میں کمی اور کارکردگی میں اضافے کے نتیجے میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ہدف کو بآسانی حاصل کرلیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 128 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کئے جاچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مزید 50 ارب روپے کے بعد پاور شیکٹر کو جاری کی گئی سبسڈی کی مجموعی مالیت 209 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
🗓️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی
عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
🗓️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق
جولائی
جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس کی آواز سنی جاتی ہے، شہباز شریف
🗓️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز شریف نے کہا کہ جس قوم کی
مارچ
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ
مارچ
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
انفینکس نے ہاٹ سیریز کا سستا فون پیش کردیا
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف
اکتوبر
صیہونی حکومت کی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت نے 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا
مارچ
کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنیکا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب
🗓️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس
اکتوبر