پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی

?️

کوئٹہ(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹی برائے احتساب اور نظم و ضبط نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اپنے 2 سینئر رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے کمیٹی نے یہ نوٹسز پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی اور سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پارٹی ٹکٹ کے اجرا سے متعلق پارٹی معاملات پر میڈیا میں بات چیت کرنے پر جاری کیے گئے۔

کمیٹی چیئرمین سلیمان آفتاب نے پی ٹی آئی بلوچستان شمال مغرب کے صدر ڈاکٹر منیر احمد اور پی ٹی آئی بلوچستان شمال مشرق کے صدر حاجی نواب خان ڈمر کو علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اپنے نوٹسز میں کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ الیکشنز کے دوران دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے پارٹی پالیسی اور قیادت کے خلاف بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں پارٹی کے امور پر بات چیت کرنا پی ٹی آئی کے آئیں اور پالیسیوں کے خلاف ہے اس لیے دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے یہ معاملہ پارٹی کی علاقائی کمیٹی کو بھیجا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ڈاکٹر منیر احمد حاجی نواب خان ڈمر نے اپنی جماعت کے دیگر اراکین کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ کی نشست کے لیے بزنس ٹائیکون عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید کی تھیپارٹی کے مقامی رہنماؤں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی تھی اور مطالبہ کیا کہ عبدالقادر سے پارٹی ٹکٹ لیا جائے۔

بلوچستان کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے عبدالقادر سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی نے پارٹی کے رکن سید ظہور آغا کو بلوچستان سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کردیا تھا۔

تاہم کچھ پارٹی رہنماؤں نے سید ظہور آغا کو ٹکٹ دینے کی بھی مخالفت کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادر نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا جس کے لیے انہیں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے علاوہ پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے 11 ووٹ حاصل کرکے بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے عبدالقادر نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات کے سائے کو ہٹانے

پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی

صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی حلقے مغربی کنارے میں رمضان

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول

پانچ سال بعد امریکہ کو پھر سے یونیسکو کی یاد آئی، وجہ؟

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ یہ ملک 5 سال

6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار

?️ 27 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم

عرب حکام نے اسرائیلی پابندی کے بعد مغربی کنارے کا دورہ منسوخ کردیا

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے