?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ استعفیٰ دیں، اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا جب کہ طاقت کا استعمال کرکے حکومت سمجھتی ہے کہ وہ بہادر ہے تو یہ غلط فہمی ہے، ہماری قوت برداشت کو بزدلی سمجھنا بند کردیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اس دوران وفقہ سوالات وجوابات میں سینیٹر انوشہ رحمٰن نے سوال کیا کہ ایگنائیٹ کے سی ای او کی تقرری کب تک ہو جائے گی۔
جس پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے جواب دیا کہ اگلے ہفتہ تک سی ای او کے تقرری کے لیے انٹرویو ہوں گے، کافی عرصہ سے سی ای او کی پوزیشن خالی ہے، جس سے کام سست روی کا شکار ہوا جب کہ ایسا نہیں کہ ادارے کا کوئی سربراہ ہی نہیں ہے لیکن کوئی مستقل سی ای او نہیں تھا۔
وزارت ہوا بازی کی جانب سے تحریری طور پر جمع کرائے گئے جواب کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر اس وقت 18 طیارے (پارک) کھڑے ہوئے ہیں، 9 جہازوں کو مستقل گراونڈ کیا گیا ہے اور ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔
’پاکستان کسٹمز سے این او سی نہ ملنے پر 5 طیارے مستقل طور پر گراونڈ کئے گئے، دو طیارے ضروری مرمت کے بعد لیز کے تحت قابل واپسی ہیں، 2 طیارے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پارک ہیں‘۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے فائر وال کی تنصیب پر تحریری جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) قومی سطح پر کسی بھی فائر وال منصوبے کی فنڈنگ خریداری تعیناتی یا آپریشنز میں ملوٹ نہیں ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ اگست میں وٹس ایپ کی سست روی کی شکایات آئیں، وٹس ایپ کی سست روی کا آپریٹرز سے معاملہ اٹھایا گیا ہے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں آپریٹرز نے بتایا واٹس ایپ سے متعلق مسائل حل ہوچکے ہیں۔
وزارت آئی ٹی نے جعلسازی پر مبنی رابطہ کرنے پر بلاک سموں کی تفصیل تحریری طور پر جمع کرادی جس کے مطابق پی ٹی اے نے 25 جولائی 2023 کو کچے کے ڈاکووں کے زیر استعمال 465 موبائل سمیں بند کیں۔
جواب میں کہا گیا کہ سال 2023-24 میں 5294 سمز بلاک کی گئیں، 4507 آئی ایم ای آئی بلاک کی گئیں، پی ٹی اے نے 19 ہزار 730 موبائل نمبرز کو وزارننگ جاری کیں، 113 بلیک لمیٹڈ شناختی کارڈر بلاک کیے گئے۔
اس دوران وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار ملک میں جو آرہی ہے، اس طرح سے نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے، انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہے، کچھ اسپیکٹرم کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ میں مسئلہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل آئ ٹی اینڈ ٹیلی کام سیکٹر سے رابطہ میں ہیں تاکہ مسائل حل ہوسکیں، ابھی بھی ایک سب میرین کیبل میں مسئلہ ہے، جو اکتوبر کے آخر تک ٹھیک ہو جائے گی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری یوتھ کی بنیاد انٹرنیٹ ہے، کوشش ہے کہ ہر گھر تک انٹرنیٹ کو فراہم کریں، پی ٹی اے ایک ویب منیجمنٹ سسٹم آپریٹ کرتا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایکس (ٹوئٹر) بلاک ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل جلد ایوان میں پیش کریں گے، پی ٹی اے وی پی این کو رجسٹرڈ کررہا ہے، پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، فنانشل فراڈ سے متعلق بھی مسائل کا سامنا ہے، کسی بھی صورت بزنس کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے علاقوں ڈیٹا سروس کو معطل کیا گیا، وزارت داخلہ کی ہدایت پر ان علاقوں میں ڈیٹا سروس معطل کی گئی، پاکستان میں گرے ٹریفک کا مسئلہ ہے تاہم حکومتی کوششوں کی وجہ سے گرے ٹریفک میں کمی واقع ہورہی ہے۔
بعد ازاں، سینیٹ سے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 منظور کی گئی، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 پیش کیا جو کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔
یاد رہے کہ سینیٹ سے پہلے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔
بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 سینیٹ میں پیش کیا گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔
سینیٹر جان محمد نے کہا کہ بھنگ کنٹرول اتھارٹی بل کے ذریعے صوبوں کو ریگولیٹ نہیں کرسکتے جس پر سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بھنگ پر صوبوں کو قانون سازی کرنے دیں، چرس غریبوں کا نشہ ہے، بلوچستان میں چرس پیے بغیر ڈرائیو ٹرک نہیں چلا سکتے۔
سینیٹ سے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تاہم بھنگ کنٹرول اتھارٹی کا اکاونٹ اسلامک بنکس میں کھولنے کی اپوزیشن کی ترمیم مسترد کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی جرات کرنے والوں کو پارلیمنٹ کے اندر سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کیا گیا، میں ڈرتا ہوں اس دن سے حکومت کو اس سب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مقدس ہے، آئین و قانون سازی کا ادارہ ہے، نام نہاد جمہوریت کے اس دور میں بڑی ذلت سے پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا ہے، ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرکے ہمیں اوقات دکھائی گئی۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بڑی وضاحت سے کہا کہ رول آف لا کی حکمرانی کے لیے کھڑے رہنا ہے، عمران خان نے کہا احتجاج پرامن طریقہ سے کرنا ہے، طاقت، اختیار کے استعمال سے حکومت سمجھتی ہے کہ وہ بہادر ہے تو یہ غلط فہمی ہے، ہماری قوت برداشت کو بزدلی سمجھنا بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ اتنے خوف زدہ ہیں کہ انٹرنیٹ بند کر دیتے ہیں، عمران خان نے قوم کے لیے اہم پیغام دیا کہ کہ ہم لاہور کا جلسہ ہر صورت میں کریں گے، حکومت چاہے جلسہ کا این او سی دے یا نہیں ہمارا جلسہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم کو کہا کہ سٹرکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروائیں، پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ استعفیٰ دیں، اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔


مشہور خبریں۔
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت
جنوری
بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب اور جیالوں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب
نومبر
کلوزڈ سرکٹ مقابلہ اور تجربہ؛ ترکی-متحدہ عرب امارات تعلقات کی بٹی ہوئی کہانی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: استنبول میں متحدہ عرب امارات کی انٹیلی جنس سروس کے
دسمبر
امریکی کانگریس کی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیان
جون
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے
جون
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
?️ 11 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ
دسمبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کیے بغیر کوئی کامیابی حاصل کی ہے
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اسرائیل
جولائی
سائفر کیس، اعظم خان سے جرح دوران عدالت کا ماحول ناخوشگوار ہو گی
?️ 29 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفرکیس کی سماعت کے دوران آج بھی بدمزگی ہوگئی۔سائفر کیس میں
جنوری