?️
لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے کوروناکی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، پابندیوں سے بچنے کے لئے احتیاط لازمی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک لگانا انتہائی ضروری ہے، احتیاط کا راستہ کورونا کی چوتھی لہر سےمحفوظ رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بےاحتیاطی اور ایس او پیزکی خلاف ورزی سے کیس پھر سے بڑھیں گے، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پابندیوں سے بچنےکیلئے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔
دوسری جانب کووِڈ 19 کی چوتھی لہر کے خطرے کے تناظر میں حکومتِ پنجاب کو کورونا ویکسینیشن کا عمل میں سست روی، ائیر پورٹ پر مسافروں کی مناسب اسکریننگ کے فقدان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہارون جہانگیر نے ضلعی صحت انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے کاروباری شعبوں پر خاص توجہ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہائی کروائی گئی ہے، ساتھ ہی تشویش کا اظہار کیا کہ متعدد اضلاع ویکسین کی پہلی خوراک کے یومیہ ہدف سے بہت پیچھے ہیں۔ہارون جہانگیر کا کہنا تھا کہ ضلعی کمشنرز کی اتفاق رائے سے پہلے ہی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کردیا گیا تھا، پنجاب جو کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی پر مشتمل صوبہ ہے، یہاں ویکسینیشن نا ہونے پر کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے تمام نجی اداروں کے ملازمین، بشمول دکاندار، اور جو افراد مارکیٹوں، ہوٹلز، ریسٹورینٹس، ڈھابوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر کام کررہے ہیں، ان کی ویکسینیشن کی تجویز دی۔ڈی جی ہیلتھ نے تمام اضلاع میں ابلاغ عامہ کی بھرپور مہم چلانے پر زور دیا ہے، جس میں اعلانات، بینرز اور مقامی رہنماؤں پر مشتمل بورڈز شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
آرش الدره اسکوائر کے بارے میں ایران سے بات کرنے کی سعودی عرب کی خواہش
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: بحرین میں 29ویں مڈل ایسٹ آئل اینڈ گیس کانفرنس میں
مئی
معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ سرفراز بگٹی
?️ 11 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کی
نومبر
ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
?️ 9 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم
اکتوبر
دنیا بھر میں جاری بحرانوں کی جڑ امریکہ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےامریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا
مارچ
چین کا پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی
فروری
شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی
جولائی
مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب وسیع پیمانے پر آتشزدگی
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے
مئی
مشتبہ شخص کو 3 ماہ کیلئے ’حراست‘ میں لیا جاسکے گا، بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم
نومبر