ٹی وی چینلز لائسنس معطلی، پیمرا کا اختیار کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کا اختیار کالعدم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل مسترد کردی ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کے اختیار سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت پیمرا کے وکیل احمد پرویز نے کہا کہ پیمرا کے اختیارات کو علیحدہ سے پڑھنا ہوگا، اتھارٹی کے بنیادی اختیارات ان کو نہیں دیے جاسکتے، اختیار دینے کے حوالے سے قواعد نہیں ہیں، چیئرمین پیمرا کے فیصلے بھی اتھارٹی میں ہی جاتے ہیں۔

جسٹس منیب اختر نے کہا اختیار تو دیا سکتا ہے لیکن کس قائدے قانون کے تحت؟ کیا اتھارٹی کسی تیسرے گریڈ کے ملازم کو نوکری پر رکھنے یا نکالنے کا اختیار دے سکتی ہے؟

پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے ایک ماہ میں 4 بار چینلز کو بند کیا، 10 روز کے لیے چینل کو بند کر دیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ قواعد بنانا لازم ہے، اب قواعد کس کو اختیارات دیتے ہیں وہ الگ بات ہے، 20 برس سے ابھی تک پیمرا نے قواعد نہیں بنائے، ہائی کورٹ کا فیصلہ آئے ایک برس ہوگیا، اب بھی قواعد نہیں بنے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل خارج کر دی۔

خیال رہے کہ اپریل 2020 میں چیئرمین پیمرا کے چینل بند یا معطل کرنے کے اختیار کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جس پر عدالت نے پیمرا کو چینل معطل کرنے سے پہلے باقاعدہ قواعد بنانے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے

🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی

پنجاب میں گورننس کا بحران سنگین ہوگیا ہے

🗓️ 15 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب میں گورننس کا بحران سنگین ہوگیا ہے کیوں کہ

وزیر اعلی سندھ کے بیان پر شہبازگل کا ردعمل سامنے آگیا

🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے

امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت

شام میں سرگرم دہشتگردوں کے لیے ترکی اور امریکہ کے منصوبے

🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:امریکہ اور ترکی، جن کی شامی حکومت کا تختہ الٹنے کی

تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے

عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری

🗓️ 30 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری

زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی

🗓️ 25 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے