?️
لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو دھمکیاں ملنےکے بعد ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے جنہیں جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیر کسی کو ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ، عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنےکےبعد والدہ بیمارہوگئی ہیں۔عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8اہلکارتعینات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کےبغیرکسی کوملنےکی اجازت نہ دی جائے۔
گذشتہ روز آئی جی پنجاب کی بنائی گئی پولیس ٹیم نے متاثرہ لڑکی سےملاقات کرکے بیان قلمبند کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم کودئیےگئےبیان میں لڑکی نےپولیس کی شکایت نہیں کی، لڑکی نےصرف اپنےساتھ واقعےکی تفصیلات سےآگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نےگرفتارملزمان سےبھی پوچھ گچھ کی، ٹیم پیرکواپنی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کوپیش کرے گی ، ٹیم نےغفلت کےذمہ دارپولیس افسران کاتعین کرنا ہے۔
یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عطیات لیتے لیتے محبت ہوگئی تو شادی کرلی، عاصمہ نعمان
?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ عاصمہ نعمان نے کہا ہے کہ شوہر سے
نومبر
امریکہ کو یمن کی دھمکی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی
اکتوبر
لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا
?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی
جون
غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال
جنوری
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
اسرائیلی فوج کو1973 کے بعد سب سے بڑے نفسیاتی مسئلے کا سامنا
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک رپورٹ
مارچ
چینی صدر کی امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران چینی
مارچ
جرمنی کی مسلمانوں کے خلاف پالیسیوں کا نتیجہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مسلمانوں کے تئیں اور غزہ کے خلاف صیہونی
مئی