?️
راولپنڈی (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ویژن ’عزمِ استحکام‘ (جیسا کہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی سپریم کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ) ہے، کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمہ کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور غیر ملکی حمایت یافتہ شرپسندوں کا ملک سے ختم کے لیے پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
کورونا کی تیسری لہر میں ملک بھر میں اسپتالوں پر شدید دباؤ
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناکی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر
اپریل
لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں
اگست
سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہبازشریف
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے
ستمبر
کورونا: پنجاب میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
?️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی
مارچ
48 گھنٹوں میں امریکی سپیشل فورسز کے تین فوجیوں کی خودکشی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اس ملک کے 10 ویں ماؤنٹین وار ڈویژن
ستمبر
سعودی میڈیا کا ایران کے خلاف گھناؤنا کھیل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جب کہ دنیا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں
اکتوبر
بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی امریکہ کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
?️ 10 اپریل 2021دمشق (سچ خبریں) اگرچہ داعش کو امریکہ نے ہی اپنے مفادات حاصل
اپریل