?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، ایک تیسری عالمی ریٹنگ ایجنسی بھی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستان کے ایکسپورٹ کے مواقع بڑھے ہیں۔ ہم صحیح سمت کی طرف جا رہے ہیں، ٹیکسیشن کے نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا ہدف معاشی ترقی ہے، اس سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کر رہے ہیں، چین سے بھی ہم معاہدے کر رہے ہیں۔ دو دن پہلے گیلپ کے سروے میں کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی اُمید ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو، پرائیویٹ سیکٹر نے اس ملک کی اکانومی کو لیڈ کرنا ہے، ہمارا کام کاروباری طبقے کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے تمام چیمبرز سے ہم رابطے میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
انتظار ختم، فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد
ستمبر
جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان
?️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی
اکتوبر
اب ہم کیف کی امداد پر رقم خرچ نہیں کریں گے: ٹرمپ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ موقف کو دہراتے
اگست
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
دو ریاستی حل، مسئلۂ فلسطین سے غداری ہے: الحوثی
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
ستمبر
شہید نصراللہ؛ اسلام کا مساوی کردار
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی
فروری
مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے
ستمبر