ویکسین نہ لگوانے پر سِم بلاک کرنے کا فیصلہ

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

🗓️

کراچی(سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کر دی جائیں گی۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔

تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس ضمن میں پی ٹی اے کو خط لکھیں گے، صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے لوگوں کو میسج کی صورت میں پیغام بھیجے کہ ویکسین لگوائیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اگلے ماہ ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔

ادھر بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا

🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: ملک ریاض، ان کے بیٹے کے تمام اثاثے، جائیدادیں منجمد

🗓️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں

شرحِ نمو اور قیمتوں میں استحکام لانے میں حکومت تاحال ناکام

🗓️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے لاہور کے تاجرصابر مٹھو کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا

🗓️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے  نے لاہور کے تاجر اور ایک

سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب

🗓️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک

اسرائیلی وزیراعظم کا بجٹ پاس کرانے والے مخالفین پر حملہ

🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کو اپنے سیاسی مخالفین

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں، تنظیموں کا پاکستان کا شکریہ

🗓️ 5 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان

🗓️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے