?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہےکہ ویڈیو میں کوئی وزیر نظر نہیں آیا، جو لوگ نظر آئے ان کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ۔ اپوزیشن اور حکومت کو میز پر بٹھانے کے لیے کوشاں ہوں، فریقین پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اختلاف رائے کا حق ہر ایک کو حاصل ہے لیکن قومی اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعات قابل افسوس ہیں، یہ واقعات جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے قواعد کے مطابق اجلاس چلے، اپوزیشن اور حکومت کو میز پر بٹھانے کے لیے کوشاں ہوں، فریقین پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامی آرائی پر ارکان کے خلاف جو کارروائی کی اس پر بھی اعتراض کیا گیا، میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے اور کسی کو اٹھا کر پھینکنے کا اختیار نہیں، میری ذمہ داری ہے حکومت اور اپوزیشن کو ایوان میں برابر کا موقع دوں اس لیے سب کو بولنے کا موقع دیتا ہوں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ کل میں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد میں نے شہباز شریف اور بلاول سے بھی بات کی، میں اس وقت بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہوں، چاہتا ہوں سب لوگ مل کر رولز کے ساتھ ایوان کو چلائیں، ایوان نے مجھے ہاؤس چلانے کا مینڈیٹ دیا ہے اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کرتا رہوں گا جب کہ میرا استعفیٰ اپوزیشن کی خواہش ہے۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن سے کہتا ہوں شائستگی سے بات کریں اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہ کریں۔
اس موقع پر اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے وزراکےخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے فوٹیج میں نظر آئے ان کے خلاف ایکشن لیا، مجھے کوئی وزیر فوٹیج میں ہلڑ بازی کرتا نظر نہیں آیا۔
مشہور خبریں۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ
ستمبر
یوکرین میں امریکہ کی حالت زار
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان
جولائی
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون
یوکرین میں کشیدگی میں کمی کی کوئی امید نہیں
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں میں کمی کی کچھ
مارچ
سیلاب کی وجی سے افغانستان اور پاکستان کی سرحدیں بند
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے
اگست
ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی تکنیکی فوجی تعاون سروس کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف کا
نومبر
آرمی ایکٹ:اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 2 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی