?️
وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری کوبرا نہیں سمجھتیں۔
(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر بے حد خوش ہوں۔انہوں نے کا کہا کہ نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنا ہے۔ میں کوئی اسلامی اسکالر نہیں ہوں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا کی100بڑی شخصیات میں نبی کریمﷺکا نام سرفہرست رکھا گیا، حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اربوں کی چوری کرنے والاجھوٹ بول کربیرون ملک بھاگا ہوا ہے، بڑے بڑے صحافی کہتے ہیں ان کو تقریر کرنے دو، وکیل کہتے ہیں پابندی ہٹائی جائے انکو الیکشن لڑنے کی اجازت دو۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشی پربڑے چوروں پرپھول پھینکے جاتے ہیں، ہم ملک میں کرپشن کوقبول کرچکے، برا نہیں مانا جاتا، چوری کو برا نہ سمجھنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں کرپشن نہیں،وسائل نہ ہونے کے باوجود ترقی کررہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔ میں نے مغربی اور اسلامی کلچر کو قریب سے دیکھا ہے لیکن برطانیہ کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں۔ نبی کریمﷺ کی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے اور ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام میں پردے کا کنسیپٹ کیوں ہے؟ پردہ کے پیچھے بڑا فلسفہ ہے اور پردہ فیملی سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔ برطانیہ میں 70 فیصد طلاقیں ہوتی تھیں اور سارے مغرب میں فیملی سسٹم ٹوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کی شرح بڑھ رہی ہے۔ مغربی سوسائٹی ہم سے بہت آگے ہے لیکن علما کو چاہیے کہ سب کو اکٹھا کریں۔ ماں باپ کی عزت کے پیچھے پورا فلسفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
?️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
مئی
امریکی سینیٹ نے کی سالانہ فوجی بجٹ بل کی مخالفت
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: بل کو 45-51 ووٹوں سے منظور کیا گیا یعنی یہ
نومبر
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نقصانات کی تفصیل
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف
جنوری
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی صدر
اپریل
پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین بنایا جا سکتا ہے
?️ 30 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں)پرانی اور بلیک اینڈ وائت تصاویر کو رنگین بنایا جا
اگست
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کروانے کے لیے تیار ہوں؛مقتدی صدر کا اعلان
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے سعودی عرب اور ایران
جنوری
بھارت میں مسلمانوں کو پاکستان کے نام پر مارا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست