?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں بظاہر موجودہ سیاسی صورتحال بشمول حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی جارحانہ تحریک شامل تھی لیکن اجلاس کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا۔
عمومی طور پر کابینہ کے اجلاس کے بعد یا تو ایک پریس کانفرنس کی جاتی ہے یا ایک سرکاری پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے جس میں اجلاسوں کے فیصلوں کو عام کیا جاتا ہے۔
البتہ بدھ کو ایسا نہیں ہوا کیونکہ تمام متعلقہ حلقوں اور کابینہ کے ارکان نے بات چیت کے بارے میں خاموشی اختیار کرلی۔
جب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے واٹس ایپ میسج کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور اجلاس کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے صرف اتنا سا جواب دیا کہ ’خفیہ نہیں‘۔
تاہم اسی وقت بھی انہوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال، پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن اور ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق جیسے دیگر وزرا سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔
قبل ازیں یہ توقع کی جارہی تھی کہ کابینہ ایک اہم فیصلہ کرے گی اور پی ٹی آئی کے خلاف ایک تعزیری کارروائی کا اعلان کرے گی جس کے اقدامات کو حکومت نے ’بدامنی پھیلانے، پرتشدد مظاہروں، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور قومی اداروں کو بدنام کرنے‘ کا نام دیا تھا۔
البتہ بدھ کو ایسا نہیں ہوا کیونکہ تمام متعلقہ حلقوں اور کابینہ کے ارکان نے بات چیت کے بارے میں خاموشی اختیار کرلی۔جب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے واٹس ایپ میسج کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور اجلاس کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے صرف اتنا سا جواب دیا کہ ’خفیہ نہیں‘۔اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال، پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن اور ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق جیسے دیگر وزرا سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔تاہم اسی وقت بھی انہوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے
اگست
ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی: صیہونی اخبار
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو
جون
فیس بک اور ٹوئٹر کو کام کرنے کی اجازت لینی ہوگی: امریکی سینیٹر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: جیسا کہ امریکی قانون ساز اور سیاست دان سوشل
ستمبر
سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فروری
نیتن یاہو کے بیٹے کا سیاسی پاسپورٹ ایک نیا سکینڈل بنتا جا رہا ہے
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ
ستمبر
این ایس سی کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی:گورنر پنجاب
?️ 6 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی
مئی
پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کر دئے
?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
جون
ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران
جولائی