?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی۔پاک فوج کچے کے علاقے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے گی۔09 اپریل کو رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا۔
ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن میں11 ہزار اہلکار شریک ہیں، آپریشن کی قیادت خود آئی جی کر رہے ہیں، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور جدید اسلحہ بھی موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، جہاں آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان پر فائرنگ کی گئی، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ہیں اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پنجاب سے 2ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کی جائے گی، کچے کے علاقےسےمجرموں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا، پولیس جوانوں کا جوش و جذبہ جوان اور مورال بلند ہے، سماج دشمن عناصر کا مستقل خاتمہ کیا جائے گا، آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
آئندہ جنگ رمضان سے پہلے ہونے کا امکان
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے انفارمیشن آفس کے اہلکار نے
جنوری
سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ
جون
سعودی عرب کا ایران پرجوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز ال
اگست
صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں
جون
پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں
نومبر
سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر
اپریل
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلائے کا مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال
اکتوبر
حماس کی شرطیں ماننے کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کی زبانی
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر جنگ بندی کے
فروری