?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے، کابینہ ڈویژن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کی جارہی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ پول کار کی درجنوں سرکاری گاڑیاں مختلف وزارتوں میں غیر ضروری طور پر زیر استعمال ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے منصوبوں کے مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو گاڑیوں کی واپسی کے لیے خط تحریر کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور ڈویژن مکمل ہوجانے والے منصوبوں کی سرکاری گاڑیوں کو سینٹرل پول کے حوالے کردیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹاف کار رولز کے مطابق تمام قسم کی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کو واپس کی جائیں۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن تمام وزارتوں کو منصوبوں کی نوعیت کے مطابق گاڑیاں الاٹ کرتا ہے، قانون کے مطابق منصوبے مکمل ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں کابینہ کے پول کو واپس کی جاتی ہیں، متعدد سرکاری گاڑیاں مختلف وزارتوں میں گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کے ذاتی استعمال میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
حکومت کے 27ویں ترمیم کے ڈرافٹ پر پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ شیری رحمن
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری
نومبر
عراق میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: آج کو عراق میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں
فروری
وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ
دسمبر
میرے والد کی آواز کا غیر مسلموں پر اچھا اثر رہا:طارق عبد الباسط
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: عبد الباسط کے بیٹے طارق عبد الباسط عبد الصمد نے
دسمبر
بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے
جولائی
اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اپریل
عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکومت
مارچ