اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کے لیے متحرک ہوگئی اس کی وکشش ہے کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے وفاقی وزراء نے اپنے بیانات میں انہیں وطن واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہیں اور وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے کیوں کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا، اس لیے برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے ، جس کے لیے برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے ، لیکن ہم نے برطانیہ سے کہا پہلے دیکھیں آپ کا قانون وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں کیوں کہ حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا، اسد عمر نے کہا کہ لندن دیار غیر جگہ ہے، پاکستان ان کا ملک، ان کی دھرتی ہے، وہ پاکستان آئیں، خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے، یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے، حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی ، سرکار ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہوئے محفوظ جگہ پر رکھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محفوظ جگہ جیل سے زیادہ کوئی نہیں ہے کیوں کہ وہ جیل سے ہی گئے تھے، وزیراعظم عمران خان کی سیاست کی بنیاد انصاف ہے، وہ اپنی بنیاد سے کبھی نہیں ہٹیں گے، انصاف کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہئیں ، میاں محمد نواز شریف پر لندن میں حملہ ہونے کی ہمیں اطلاعات نہیں، کیونکہ ہم پاکستان میں ہیں اور وہ لندن میں ہیں، اگر ان پر حملہ ہوا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ملک آجائیں، حکومت انہیں محفوظ جگہ پر بہتر جگہ پر رکھے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے، اور ان کی تحریک اب ختم ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے اس وقت سیاسی ہلچل کم ہے، حکومت کو کہیں پر بھی کوئی خطرہ نہیں، حالات سب ٹھیک ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسیر خاندانوں کی نظربندی فلسطینیوں کی مرضی کو نہیں توڑے گی
دسمبر
’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج
نومبر
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
دسمبر
ٹک ٹاک کے خلاف والدین کا عدالت سے رجوع
جون
مقبوضہ علاقوں کے شمال میں 30 فیکٹریاں بند
اگست
غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے پاکستان سے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ
اکتوبر
جولانی کی دہشت گردوں کی جانب سے شام کے 16 شہروں میں گرفتاریوں کی لہر شروع
فروری
صلیبی جنگیں اور جدید امریکی جنگیں؛ ایک ہی سکے کے دو رخ
اپریل